اسلام آبادپنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا سمیت بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش، دھند کا خاتمہ ہوگیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 11:39

اسلام آباد /لیہ /گلگت /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) اسلام آبادپنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا سمیت بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے دھند کا خاتمہ ہوگیا ،خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی فاٹا کیپہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،بارش کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھٹ گئی، موٹر وے کو کلیئر کردیا گیا،محکمہ موسمیات نے پنجاب ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند جبکہ خیبر پختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ،درجہ حرارت قلات منفی 09، کوئٹہ منفی 05، پاراچنار منفی 03، گوپس، دالبندین منفی 02، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، بالائی فاٹا، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش بنوں میں 27 ملی میٹر جبکہ پاراچنار 15، لوئر دیر 13، دیر 10، کالام، مالم جبہ08، لاہور (ائیر پورٹ)، رسالپور06، چراٹ، میرکھانی، سیدو شریف 04، دروش، راولاکوٹ، بالاکوٹ، ڈی آئی خان 03، چترال، کوٹلی، پشاور 02، گوجرانوالہ، پٹن، کوئٹہ، سیالکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں قلات منفی 09، کوئٹہ منفی 05، پاراچنار منفی 03، گوپس، دالبندین منفی 02، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا