آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا

ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:21

مظفر آباد /گلگت /سوات/کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ‘ برف باری نے سوات کی حسین وادی مالم جبہ کی دلکشی کو چار چاند لگا دیئے ‘ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ‘ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے زندگی منجمد ہوگئی ‘ سخت ہواؤں سے گرم پکوانوں میں اضافہ ہوگیا ہے ‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑے گی ‘ دھند کا سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتہ تک جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ ملکہ کوہسار مری اورکوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا سوات ، مالم جبہ اور مالا کنڈ ڈویڑن کے پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ‘ برف باری نے سوات کی حسین وادی مالم جبہ کی دلکشی کو چار چاند لگا دئیے ‘ وادی کشمیر ، چمن، چترال اور مظفر آباد سمیت پہاڑی علاقوں پر ہونے والی برف باری کا اثر میدانی علاقوں تک بھی پہنچنا شروع ہوگیا ‘ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں صبح اور شام کے اوقات میں چھانے والی گہری دھند نے بھی دسمبر کو سرد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد کالام اتروڑ کا زمینی رابطہ مقطع ہوگیا ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا،سوات کی وادی کالام اور ملحقہ علاقوں، اشو، مٹلتان، اتروڑ، گبرال میں شدید برف باری کے بعد موسم شدید سرہوگیا تاہم لینڈ سلائڈنگ اوربرف پڑنے کے باعث اتروڑ اور گبرال کی رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہاشدید سردی کے باعث زلزلہ متاثرین بھی سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ‘ محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگل سے سوختنی لکڑی لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے زلزلہ متاثرین دوہرے مشکلات سے دوچار ہوگئے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جو جمعہ کی دوپہر تک ختم ہو گیا۔

اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 73 ملی میٹر جبکہ مظفر آباد 50، کوٹلی 46، بالاکوٹ 43، ایبٹ آباد، مری 41، دیر 39، کالام، سیدوشریف 33، جہلم 31، پٹن 29، مالم جبہ27، اسلام آباد (سید پور27، زیرو پوائنٹ 26، گولڑہ 16، بوکرہ 08)، رسالپور 24، لوئر دیر 20 راولپنڈی (چکلالہ 19، شمس آباد17)، استور، منگلا 17، چراٹ، گڑھی دوپٹہ 16، چترال 15، پاراچنار، دروش 14، میرکھانی 9، پشاور 8، سیالکوٹ 7، بونجی، کامرہ،4، چلاس، منڈی بہاولدین3، کوہاٹ، سکردو،گلگت 2، کوئٹہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام میں 1.5 فٹ، مری 0.5 فٹ، راولاکوٹ 3 انچ اور چترال 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ پاراچنار، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، دالبندین، گوپس، مری منفی 3، راولاکوٹ، کالام، سکردو، استور منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا