جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کا سلسلہ جاری ، کاشتکار فصل کی کاشت جلد مکمل کریں‘ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

بوائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق زمین کی تیاری اور فصل کی بوائی کا انتظام کریں

جمعہ 6 مئی 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولنگر ، بہاولپور، میانوالی، ملتان ، رحیم یار خان اور ساہیوال میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اس وقت جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے اس لیے محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی کاشت جلد مکمل کریں۔

بوائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق زمین کی تیاری اور فصل کی بوائی کا انتظام کریں۔پاکستان عالمی سطح پر ان ممالک میں شامل ہے جہاں زراعت کو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات درپیش ہے ۔ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے کم یا زیادہ بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملہ میں اضافہ نوٹ کیا گیا جس سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی ہوئی ۔اور بارش کی صورت میں پیداوار متاثر نہ ہو۔ زرعی ماہرین کے مطابق کاشتکار علاقہ کی موزونیت ، زمینوں کی زرخیزی اور گذشتہ سالوں کے تجربات کی روشنی میں کپاس کی بی ٹی اقسام کا انتخاب کریں ، زمین کی تیاری ، بروقت کاشت اور بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ۔

کپاس کاشت کے مرکزی علاقوں میں زرعی ماہرین کی ٹیمیں گاؤں کی سطح پر کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں مصروف ہیں ۔ کاشتکار ماہرین کی مشاورت سے کپاس کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں اور موسمی تبدیلیوں کے ناموافق اثرات پر قابو پا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی