میرپور خاص، مون سون کی بارش کے 48گھنٹوں بعد ہی درجنوں ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:57

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) مون سون کی بارش کے 48گھنٹوں بعد ہی درجنوں ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے۔ کئی علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔حیسکو افسران کی نااہلی و ہٹ دھرمی تاحال قائم ہے۔ اعتکاف میں بیٹھے ہزاروں معتکفین اورلاکھوں شہریوں پر جبری لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا۔ ارباب اختیار نوٹس لیں۔

یہ بات حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور دیگر بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام پربجلی کی طویل بندش کا عذاب مسلط کردیا گیا ہے۔مون سون کی پہلی موسلادھار بارش کے 48گھنٹے بعد شہر بھر کے درجنوں ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگئے جس کے باعث جمناداس کالونی، حمید پورہ کالونی، احمدانی کالونی،گلشن کالونی اور سیٹلائیٹ ٹاؤن سمیت بیشتر علاقوں کے مکینوں کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ کئی علاقوں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

وولٹیج میں کمی اور مسلسل آنکھ مچولی کی وجہ سے قیمتی برقی آلات جلنے سے شہریوں میں اشتعال پھیل رہا ہے ۔ حیسکو افسران قہر خداوندی سے ڈریں ۔اعتکاف میں بیٹھے ہزاروں معتکفین اور لاکھوں شہریوں پر ہٹ دھرم حیسکو افسران نے جبری لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ حیسکو افسران کی نااہلی و ہٹ دھرمی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے انہیں فرائض کی بروقت انجام دہی پابند بنایاجائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات