بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی ،جنوبی پنجاب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

فلڈوارننگ جاری،کوہ سلیمان میں ہونے والی بارشوں کا پانی راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا ریسکیو اداروں کے امدادی رضا کارالرٹ

پیر 11 جولائی 2016 16:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث جنوبی پنجاب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے فلڈوارننگ جاری کردی ۔دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے،41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ریسکیو اداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے امدادی رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد راجن پور میں کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے جس کے باعث 41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے جب کہ علاقہ میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس سے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی اور خان راجن پور کے اضلاع میں پہاڑوں پر بارشوں کے باعث سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ادھر دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ،چشمہ،تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کیمقام پر بھی نچلے درجے کاسیلاب ہے۔

دریائے چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائس جاری کردی ہے،ایڈوائس میں مقامی انتظامیہ،وزارت پانی و بجلی،صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم کو حفاظتی اقدام کرنے ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف ریسکیواداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا