- Home
- Weather
- Weather News
- آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ ..
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
بدھ 13 جولائی 2016 18:59
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ (کراچی ،میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن)، شمالی بلوچستان (قلات، نصیر آباد، مکران، ژوب ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو گی۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ زیریں سندھ (کراچی ، حیدرآباد ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات، میر پور خاص ڈویژن اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں کوٹلی85، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ10، خیبرپختونخواہ میں کاکول88، بالاکوٹ61 سید شریف45، لوئر دیر43، مالم جبہ17، بلوچستان میں خضدار03، بارکھان02 جبکہ سندھ میں چھاچرو کے مقام پر 22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پنجگور 46، دالبندین، سبی، سکھر 45، نوکنڈی،تربت، دادو، لاڑکانہ اور موہنجو داڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..
محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی
مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان