لاہور: موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب،80 سے زائد فیڈر ٹرپ

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 25 اگست 2016 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ، مسلسل برستے بادلوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج کراچی، سکھر ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاتر اور سکول جانے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔ تاہم موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں 80 سے زائد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 رہا۔دوسری طرف شدید بارش کے بعد وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلٰی محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ عوام کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ، دریاوٴں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاوٴ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں اور نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات