سمندری طوفان کل چینی صوبے ہینان سے ٹکرا ئے گا

سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تعلیمی ادارے بند ٬ ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کرنے کی ہدایات جاری

پیر 17 اکتوبر 2016 14:33

ہیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) چین کا جنوبی ساحلی صو بہ ہینان سمندری طوفان’’ ساریکا ‘‘ کی زد میں ہے جہاں آج سمندری طوفان کے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ٬ صوبہ ہینان کی انتظامیہ نے گذشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تا کہ سمندری طوفان سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا سکیں ٬ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے کیونکہ یہ طوفان بہت طاقتور ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق یہ اس سال کا 21واں سمندری طوفان ہے جو منگل کی صبح ہینان کے جنوبی مشرقی علاقے میں داخل ہو گا اور کیانگ ہائی اور سانیہ کے شہر اس کی زد میں آئیں گے ٬ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سانیہ میں تما م تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ٬ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی اور پانی کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کریں جبکہ مچھلیوں کے تحفظ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ٬ پیر کی شام سے ہی ہینان آنے اور جانے والی تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے ٬قریبی صوبے گوانگ ڈانگ نے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہینان کے جزیرے کے ارد گرد مچھلیاں پکڑنا بند کر دیں اور ساحل سمندر پر واپس آ جائیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات