لیسکو نے لاہور میں گرڈ سٹیشن بند کر دئیے

شہری رات بھر بجلی سے محروم رہے ، شدید دھند کی وجہ سے بجلی کے ترسیلی نظام کو خطرہ ہوسکتا ہے :لیسکو حکام

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:49

لیسکو نے لاہور میں گرڈ سٹیشن بند کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے ، لاہور شہر میں دھند کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ، لیسکو نے گرڈ سٹیشن بند کر دئیے جس کی وجہ سے رات بھر شہری بجلی سے محروم رہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے شدید دھند کی وجہ سے ترسیلی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، احتیاطی طور پر سسٹم بند کیا گیا۔

دوسری طرف پنجاب کے مختلف علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، لاہور ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا ، موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ، دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کندیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کلور کوٹ اور جھنگ سمیت دیگر مقامات پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، لاہور ، شیخوپورہ اور مریدکے میں دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں سترہ افراد زخمی ہوئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی