مسلسل خشک سردی نے کئی سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 12:26

مسلسل خشک سردی نے کئی سالہ ریکارڈ توڑ دیا
فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) فیصل آباد ریجن کے مختلف علاقوں فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور دیگر نواحی و مضافاتی مقامات پرمسلسل خشک سردی نے گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ حالیہ چند روز کے دوران معصوم بچوں اور بزرگوں میں بڑھتی ہوئی موسمی امراض کے باعث شرح اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس پر علمائے کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی دانشوروں اور شہریوں نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنا شروع کردی ہیں دریں اثناء کچھ مقامات پر دھند سے بھی رات اور علی الصبح کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود دھند اور ٹریفک کے رش کے اوقات میں اہم ترین شاہرات پر رواں دواں گنے کی لوڈ ٹرالیوں پر کسی قسم کے ریفلیکٹر ، فلیکس سائن یا بیک لائٹس نہ لگائی گئی ہیں جس سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں خشک سردی کے دوران بچوں اور زیادہ عمر کے بزرگوں میں نمونیہ و دیگر موسمی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں اور خشک سردی کے باعث بچوں اور بزرگوں میں شرح اموات بڑھنے سے تشویش کاسامناہے ۔ماہرین طب نے بچوں اور بزرگوں سمیت دمے اور چیسٹ کے دیگر امراض و عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو سردی و دھند میں گھر سے باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ گرم لحاف و گرم کپڑوں میں ملبوس رہنے کی ہدائت کی ہے تاکہ انہیں اپنے امراض میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان