ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ,پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری

پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے موسم مزید سرد ، مری میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سیاحوں نے قیام مزید بڑھا دیا، بارش کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 25 جنوری 2017 12:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) ملک میں ہر طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی برفباری نے خنکی بڑھا دی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اپنے ساتھ سردی بھی لائی ، لاہور میں ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس نے موسم کو مزید سرد کر دیا۔

شہر میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ، سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ اسلام آباد ، قصور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کاہنہ ، کندیاں ، شجاع آباد ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے خنکی بڑھا دی۔

(جاری ہے)

کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس نے خنکی بڑھا دی ہے۔ شہر میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی نظر آ رہی ہے ، لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برفباری ہوئی جس سے پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ مری میں برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ہوٹلوں میں بھی ہاؤس فل ہے لیکن پھر بھی لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کے دیدار کیلئے آ رہی ہے ، ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی ابھی جانیوالی نہیں ، پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان