اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار

بارش کے باعث اندرون و بیرون ملک آنے جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بھی ژالہ باری ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ،بارش کے باعث اندرون و بیرون ملک آنے جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری اور بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بھی ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ کے رن وے پر جہاز کھڑے کرنے کی جگہ کم پڑ گئی ہے جس کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔لندن،دوحہ،ریاض،کراچی کی دو پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ جدہ،گلگت اور دمام سے اسلام آباد آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 8جہاز رن وے پر موجود ہیں اس لئے مزید جہاز کھڑے نہیں کئے جاسکتے۔

پروازیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کی وجہ سے دونوں شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سوموار/منگل کے روز کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا ، بالائی پنجاب راولپنڈی ، سرگودھا،فیصل آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال میں چند مقامات پرتیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویڑن فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان