دلہا اور دلہن کرائے پر دستیاب ہیں لیکن صرف شاپنگ کے دوران مدد فراہم کرنے کے لیے

پیر 16 اپریل 2018 23:24

دلہا اور دلہن کرائے پر دستیاب ہیں لیکن صرف شاپنگ کے دوران  مدد فراہم کرنے کے لیے
چین کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ چین میں کچھ شاپنگ مالز نے 'دلہا اور دلہن' کو کرائے پر دینے کی ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ اس سروس میں ایسے گاہکوں کو ساتھی فراہم کیا جاتا ہے جو شاپنگ مال میں شاپنگ کرنے آئے ہوں اور انہیں اشیاء کےا نتخاب اور انہیں اٹھانے کے لیے کسی ساتھی کی ضرورت ہو۔
یہ سروس چین کے شمالی صوبہ  ہیبئی کے شہر ہاندان میں شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہاندان کے شاپنگ مالز میں نوجوان لڑکے خوبصورت ٹائیوں کے ساتھ  نفیس سوٹ زیب تن کر کے   صرف ایک یوان (13 سینٹ) میں آدھے گھنٹے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہاندان کے علاوہ یہ سروس ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شروع کی گئی ہے۔ سروس شروع کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ اُن کی گاہک 20 سے 40 سال کی ایسی خواتین ہوتیں ہیں جو اکیلے شاپنگ  نہیں کرسکتیں، جنہیں سمجھ نہیں آتا کہ کیا چیز خریدی جائے یا وہ سوشل میڈیا پر کسی کے ساتھ تصویر بنوا کر اپ لوڈ کرنا چاہتی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ  وہ دلہا اور دلہن صرف شاپنگ کے مقصد کے لیے ہی کرائے پر دیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu