دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ

جمعرات 2 مئی 2024 15:39

دبئی کے شہر العین کے گورنر  شیخ طحنون النہیان  انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے چچا شیخ طحنون بن محمد النہیان انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العریبیہ کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اپنے چچا اور ریاست دبئی کے شہر العین کے گورنر طحنون بن محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے سلسلے میں اپنے بھائَی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے ساتھ جدوجہد کی تھی اور امارات کے بانیوں میں شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ طحنون بن محمد النہیان کی وفات پر پورے ملک میں 7 روز تک سوگ اور پرچم سرنگوں رہیں گے۔واضح رہے کہ شیخ طحنون وزارت زراعت اور ملکی پٹرول اینڈ گیس کمپنی ایڈنوک کے اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے تھے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu