بادلوں کے درمیان پراسرار سوراخ نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 5 جون 2024 12:12

بادلوں کے درمیان پراسرار سوراخ نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2024ء) امریکی ریاست ورمونٹ کے آسمان میں بادلوں کے درمیان ایک پرسرار سوراخ دیکھا گیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے والے ادارے (نیشنل ویدر سروس)نے آسمان میں بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی جسے ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں چپلین ویلی کے اوپر دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ویدر سروس نے اس حوالے سے ایکس پر بتایا کہ اس قسم کا بادل عام طور پر اس وقت بنتا ہے جب بادل کا پانی کا درجہ حرارت انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہے، لیکن پانی جما نہیں ہوتا۔ این ڈبلیو ایس نے کہا کہ یہ خاص بادل کا سوراخ ممکنہ طور پر کسی ہوائی جہاز کی وجہ سے بنا ہوگا۔این ڈبلیو ایس نے مزید کہا کہ جب ایک ہوائی جہاز بادل کے قریب سے گزرتا ہے تو اس کے پروں اور باڈی کے ارد گرد کی ہوا پھیل کر ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور پھر وہ پانی کی بوندوں میں تبدیل ہوکر برف کے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu