آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا

دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ سلسلہ جیسے کبھی ختم ہی نہیں ہوگا،گولف کھلاڑی مائیکل

پیر 11 مارچ 2024 17:09

آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) آسٹریلیا میں گالف کے ایک گیم میں اس وقت خلل پڑ گیا جب کینگروز کا بڑا جھنڈ گولف گرانڈ میں کودتے ہوئے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں نے اس عجیب و غریب منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کینگروز کے بڑے جھنڈ نے گالف گرانڈ میں بھگدڑ مچادی۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود اسٹیفن روشے نامی کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں کینگروز کے جھنڈ کو دکھایا گیا جو ہیریٹیج گالف اینڈ کنٹری کلب میں عین کھیل کے دوران آگیا۔اسٹیفن نے کیپشن میں لکھا کہ اس سے قبل بھی ہیریٹیج گالف اینڈ کنٹری کلب میں گالف کھیلنے کے دوران کینگروز آتے رہے ہیں لیکن میں نے پہلے کبھی اتنا بڑا جھنڈ نہیں دیکھا۔ایک دوسرے گولف کھلاڑی مائیکل میکارتھی نے اسٹیفن کی ویڈیو کے جواب میں اپنی بھی ویڈیو ڈالی جو دوسرے زاویے سے ریکارڈ کی گئی تھی۔مائیکل کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کینگروز کودتے اور بھاگتے ہوئے دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ سلسلہ جیسے کبھی ختم ہی نہیں ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu