کاشتکارمختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں،محکمہ زراعت

ہفتہ 15 جنوری 2022 14:36

قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2022ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں اور اسے کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کے لئے مناسب سپرے کا بھی استعمال کیاجائے کیونکہ گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری‘دانوں کے پروانے‘آٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم وکیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوار کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے گودام کے فرش‘ دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کردینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑوں کے تدارک کے لئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش ودھونی دی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کرلیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ گودام روشن‘ہوا اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2022 - 14:36:01

متعلقہ عنوان :