سوئٹزرلینڈ کے شیف کا چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل

چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا،رپورٹ

جمعہ 4 فروری 2022 12:52

سوئٹزرلینڈ کے شیف کا چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) سوئٹزرلینڈ کے ایک شیف نے چاکلیٹ سے بنایا خوانخوار چیتا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چاکلیٹ سے نت نئے شاہکار تخلیق کرنے والے سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا نئی چینی سال کے آغازپربنایا ہے۔ چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیتا اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہے۔چاکلیٹ سے چیتا بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پراب تک 3.7 ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اوراسے 393 لائیکس مل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/02/2022 - 12:52:45

متعلقہ عنوان :