جاپان میں کھانے کیلئے دی جانیوالی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی

کھانے کے لیے پیش کی گئی مچھلی پوری طرح سے پکائی نہیں گئی تھی،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 2 اپریل 2022 16:42

جاپان میں کھانے کیلئے دی جانیوالی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) جاپان میں کھانے کیلئے دی جانیوالی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی، کھانے کے لیے پیش کی گئی مچھلی پوری طرح سے پکائی نہیں گئی تھی، اس خوفناک ویڈیو کو اب تک کئی لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ یہ متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے ریسٹورنٹ میںمیں نوڈلز اور سلاد کے ساتھ پیش کی جانے والی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مذکورہ شخص کو چوپ اسٹک مچھلی کے قریب لے کر جاتا ہے تو مچھلی منہ کھول کر چوپ اسٹک کو منہ کے اندر لے جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کھانے کے لیے پیش کی گئی مچھلی پوری طرح سے پکائی نہیں گئی تھی، اس خوفناک ویڈیو کو اب تک کئی لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ یہ متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 16:42:40

متعلقہ عنوان :