ایران میں بچیوں کو زہردینے کے مجرمانہ واقعے پرحکام کی خاموشی پر عوام مزید برہم

بدھ 1 مارچ 2023 12:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) ایران میں اسکول کی بچیوں کو زہردے کر جان سے مارنے کی مجرمانہ کوشش کے سامنے آنے کے بعد حکام کی طرف سے خاموشی نے عوام میں مزید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق تہران کے صوبے میں درجنوں سکول کی طالبات کو زہردینے کا انکشاف کیا گیا جب کہ دوسرے ایرانی علاقوں میں ایسے ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان واقعات کی ذمہ داری ایسے افراد سے منسوب کی گئی جو لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ صوبہ تہران میں واقع پردیس کے خیام گرلز اسکول میں اسکول کی ایک مخصوص تعداد کو زہر دے دیا گیا۔اب تک 35 طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اسکول میں ہنگامی طبی آلات لائے گئے ہیں۔ متاثرہ طالبات کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu