سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے

پیر 1 جنوری 2024 12:02

سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
ٹوکیو/لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء)وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا سفر مسافروں کو پچھلے سال واپس لے گیا۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ سفر جاپانی ایئر لائن آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ایئرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی۔بوئنگ 787 نائن ڈریم لائنر کے ذریعے آپریٹ کی گئی یہ پرواز 8 گھنٹے 50 منٹ کا سفر طے کرکے امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تو دسمبر 2023 کی شام کے 4 بجکر 57 منٹ ہوئے تھے۔یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu