دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی

منگل 16 جنوری 2024 20:27

دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) ہرکولیس نامی دنیا کی سب سے بڑی اور زہریلی ترین فنل ویب اسپائیڈر کو آسٹریلیا کے ریپٹائل پارک کے انسدادِ زہر پروگرام میں استعمال کے لیے عطیہ کر دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3.11 انچ لمبی مکڑی آسٹریلیا کے ایک شہری نے ہی عطیہ کی ہے۔ اس مکڑی کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ 15 منٹ میں انسان کی جان لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریپٹائل پارک جو اپنی تحقیقات کیلئے مکڑیوں کے عطیات پر انحصار کرتا ہے، آسٹریلیا کا واحد ادارہ ہے جو اس مخصوص مکڑی کے زہر کو نکال کر اس سے زہر کش ادویات بناتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ زہر ایک سال میں 300 جانیں بچا سکتا ہے۔ادارے کی ایک عہدیدار ایما ٹینی نے کہا کہ ہمارے مجموعے میں اس سائز کے نر فنل ویب اسپائیڈر سے زہر کی پیداوار بہت زیادہ ہوگی ، جو پارک کے انسداد زہر پروگرام کے لیے ناقابل یقین حد تک قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu