Paseene Ki Badbu Se Nijaat Pana Asaan - Article No. 1281

Paseene Ki Badbu Se Nijaat Pana Asaan

پسینے کی بدبو سے نجات پانا آسان - تحریر نمبر 1281

گرمیوں میں پسینے سے پیدا ہونے والی بد بْو سے نجات اورنکھرے رنگ کے لئے گھریلوٹوٹکوں پر مبنی کلینزنگ اور بلیچ سمیت مکمل فیشل کا طریقہ

جمعہ 7 اگست 2015

آئلی سکن کے لئے
اس قسم کی جِلدپردودھ اور شہد استعمال نہ کریں۔اسی طرح بْووالی اشیاء مثلاًکچاپیازاور لہسن کا بے جا استعمال بھی نہ کریں جبکہ سلاد کے لئے پیاز دھو کر استعمال کریں تاکہ کڑواہٹ اور بْو ختم ہو جائے ،چکنائی والی غذاوٴں سے بھی پرہیز کر
یں۔ ٹماٹراور کھیرے کا جوس پئیں،فالسہ،جامن اور آم کھائیں کیونکہ ان پھلوں کے کھانے سے خون بھی صاف رہتا ہے۔

ڈرائی سکن کے لئے
ایک کپ عرقِ گلاب میں ایک چائے کا چمچ پھٹکڑی کا پاوٴڈر ملا کر سپرے والی بوتل میں ڈال لیں اور دن میں ایک مرتبہ چہرے پر سپرے کرلیں، پسینہ زیادہ نہیں آئے گا۔
انڈر آرمز میں
ٹیلکم پاوٴڈرمیں تھوڑی سی پھٹکڑی ملا کرلگائیں پسینے اور بدبْو سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نہانے کے بعدانڈرآرمزمیں تربوز اور کھیرے کے جوس کے چند قطرے بھی ملاکر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

موسم کوئی بھی ہوروزانہ مٹھی بھر ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات ضرور کھائیں خصوصاً بادام،انجیراور زیتون وغیرہ۔
قدرتی اجزاء سے فیشل کرے
تھوڑے سے دہی میں ایک کیلا میشکر کے ملائیں اور اس آمیزے سے10سے 15منٹ تک چہرے کی کلینزنگ کریں۔
دو ،تین بادام گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اتار یں اور پیسٹ بنا لیں،یہ پیسٹ دودھ میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر تک مساج کریں۔

*سکن پالشرکے طور پر ٹماٹر کاجوس چہرے پر لگانے سے رنگت میں چمک اور نکھار کے ساتھ غیرضروری بالوں کاخاتمہ بھی ہوجاتا ہے۔
حسبِ ضرورت دودھ اور دہی میں دو قطرے لیموں کارس شامل کر یں اور بلیچکے طور پر 10سے 15 منٹ تک چہرے پر لگا کر سادہ پانی سے دھو لیں۔
آئلی سکن والی خواتین انڈے کی سفیدی کو بطور ماسک استعمال کر سکتی ہیں لیکن جن خواتین کی نارمل یا ڈرائی سکن ہو،وہ انڈے کی زردی میں چند قطرے شہد ملا کر لگائیں اور کچھ دیر کے بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔

آخر میں زیتون کے تیل سے چہرے کا مساج کریں اور گرم پانی سے سٹیملے لیں۔ پانی میں چند قطرے لیموں کا رس اور پودینے کے دو پتے بھی شامل کر لیں۔عام طور پر ناک پر بلیک ہیڈز زیادہ ہوتے ہیں،اس لئے حسبِ ضرورت پھٹکڑی اور بیسن کودودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور ناک پر لگائیں جب خشک ہوجائے توململ کاکپڑاچہرے پرا س طرح رکھیں کہ ناک والے حصے پر کپڑا نہ ہوبہترہے کپڑے کو ناک والے حصے سے کاٹ لیں،اب سٹیم لے لیں۔
یوں بلیک اور وائٹ ہیڈز نرم پڑجائیں گے پھر کپڑا ہٹا کر آہستہ آہستہ ملیں توبلیک اور وائٹ ہیڈز نکل جائیں گے۔
فیشل مکمل کرنے کے بعدبطورٹونر عرقِ گلاب کا سپرے کرلیں تاکہ مسام کھلے نہ رہ جائیں۔
ایکنی کا خاتمہ
کھیرا کدوکش کر کے کسی ململ کے کپڑے میں باندھ کر فریزر میں رکھ دیں اورجب جم جائے تو یہ پوٹلی بار بارچہرے پررکھیں۔
ویسے بھی کھیرے کا رس جِلد کی چکنائی کواپنے اندر جذب کر لیتا اور ایکنی کاخاتمہ ہوجاتا ہے۔
صاف جِلد اور گورے رنگ کے لئے یہ بھی آزما لیں
آلو ابال کر پیسٹ بنا لیں۔ایک کھانے کا چمچ آلو کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ دودھ،تین ،چار قطرے لیموں کارس ملا کرچہرے پر لگائیں۔
ثابت ہلدی کوپیس کر پاوٴڈر بنائیں،پھر اس میں جَو کا آٹااور دودھ شامل کر کے پیسٹ بنالیں اور10منٹ تک چہرے پر لگا کر گیلے ہاتھوں سے اتار دیں۔
یہ عمل ایک دن کے وقفے سے ہفتے میں بار بار دوہرایاجا سکتاہے۔
آئلی سکن والی خواتین ایک سٹرابیری میں ایک کھانے کا چمچ پانی ڈال کر ابال لیں،پھر ہاتھ سے مسل کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں۔ا س سے چہرے پر چمک اور نکھار آجاتاہے۔
روغنِ زیتون کے دو ، تین قطرے ہاتھوں اور پاوٴں کی پوروں اور گردن پر لگانے سے جِلد کی رنگت ہلکی ہوجاتی ہے۔
یہ ٹوٹکاہفتے میں ایک بار ضرور دوہرائیں۔
چقندر کھانااوراس کا جوس پینا بھی بہت مفید ہے۔
سادہ اسپغول پانی میں ملا کر ہلائیں جواوپرآجائے اسے نکال کر پھینک دیں اور جو حصہ پیندے میں بیٹھ جائے ، اسے دوبارہ ہلا کر پی لیں۔باقاعدگی سے یہ عمل کرنے سے مختلف جِلدی امراض کا خاتمہ ہو گااورجِلد صاف اور نکھری رہے گی۔
گاجر کا جوس پئیں اور کچی گاجریں کھائیں۔

تین دانے خشک املی اور آلوبخارا،دو دانے عناب کے بیراور دو دانے خشک خوبانی کومٹی یا کانچ کے برتن میں رات بھر بھگوئیں اورصبح انہیں ہاتھوں سے مسل کر یہی پانی نہار منہ پی لیں۔
ناف میں زیتون کا تیل لگانے سے ہونٹ گلابی ہوجاتے ہیں۔
ان ٹوٹکوں کے لئے 15سے20منٹ کادورانیہ کافی ہے، یاد رکھیں کہ ان قدرتی اشیاء یا جڑی بوٹیوں کے استعمال کے بعد چہرے پر کیمیکلزسے بنی بیوٹی پراڈکٹس استعمال نہ کریں۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Paseene Ki Badbu Se Nijaat Pana Asaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.