Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 17 April 2014

جمعرات 17 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

بے شک خسارہ میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے ملنے کی تکذیب کی‘ یہاں تک کہ جب وہ معین وقت ان پر دفعتاًآ پہنچے گا‘ کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی‘ اور حالت ان کی یہ ہو گی کہ وہ اپنے بار اپنی پیٹھوں پر لادے ہونگے‘ خوب سن لو کہ بری ہونگی وہ چیزیں جس کو وہ لادیں گے۔ اور دنیاوی زندگی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو و لعب کے۔ اور دار آخرت متقیوں کیلئے بہتر ہے‘ کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ہو۔(الانعام آیت31-32)

حدیث نبویﷺ

حضرت جابر(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا۔ ”بندے اور کفر کے درمیان نماز چھوڑ دینے ہی کا فاصلہ ہے۔“(مسلم)

اقوال زریں

مالدار مسکین پر حکمران ہوتا ہے اور قرض خواہ کا چاکر ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

جمعرات 17 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments