Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 April 2014

جمعہ 18 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کو ان کے اقوال مغموم کرتے ہیں، سو یہ لوگ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں۔ اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں ان کی بھی تکذیب کی جا چکی ہے سو انہوں نے اس پرصبر ہی کیا ان کی تکذیب کی گئی اور انہیں ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ ہماری امداد ان کو پہنچی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ کے پاس بعض پیغمبروں کی کچھ خبریں پہنچ چکی ہیں۔ ( الانعام۔آیت33-34)

حدیث نبویﷺ

حضرت بریدہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ ”ہمارے اور اسلام قبول کرنے والے لوگوں کے درمیان نماز کا عہد و میثاق ہے۔ پس جو کوئی نماز چھوڑ دے تو گویا اس نے اسلام کی راہ چھوڑ کر کفر کا طریقہ اختیار کرلیا۔“ (ترمذی‘ نسائی‘ ابن ماجہ)

اقوال زریں

ظاہری برائی کو چھپانا گمانی بات ہے پر رسوا کرنے سے اولیٰ ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

جمعہ 18 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments