Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 23 April 2014

بدھ 23 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ان سب کو بھول بھال جاؤ گے۔ اور ہم نے اور امتوں کی طرف بھی جو کہ آپ سے پہلے گزر چکی ہیں پیغمبر بھیجے ہیں، تو ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماری سے پکڑا تاکہ وہ اظہار عجز کر سکیں۔ سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیار کی؟ لیکن انکے قلوب سخت ہو گئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے خیال میں آراستہ کردیا۔ پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھول رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے…(جاری)۔ (الانعام۔آیت41-44)

حدیث نبویﷺ

حضرت انس (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا۔ ”یہ منافق والی نماز(عصر) ہے کہ آدمی بیٹھا ہوا آفتاب کا انتظار کرتا رہے، یہاں تک کہ جب وہ زرد پڑجائے اور شیطان کے دو قرنوں کے درمیان ہوجائے تو کھڑا ہو اور چار ٹھونگیں مارے اور ان میں اللہ کو بہت ہی تھوڑا یاد کرے۔“(مسلم)

اقوال زریں

ہر ایک انسان کی روش آس کی نگاہ میں ٹھیک ہے لیکن اللہ دلوں کو تولتا ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

بدھ 23 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments