Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 24 April 2014

جمعرات 24 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کردئیے ،یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے، ہم نے ان کو دفعتاََ پکڑلیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے۔پھر ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت اور بصارت بالکل لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر کردے تو اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود ہے کہ یہ تم کو پھر دے دے۔ آپ دیکھئے تو ہم کس طرح دلائل کو مختلف پہلوؤں سے پیش کررہے ہیں‘ پھر بھی یہ اعراض کرتے ہیں۔(الانعام۔آیت44-46)

حدیث نبویﷺ

حضرت ابو ایوب انصاری(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ ”میری امت ہمیشہ خیر کے ساتھ رہے گی‘ جب تک کہ مغرب کی نماز اتنی موخر کر کے نہ پڑھے کہ ستارے گنجان ہوجائیں۔“(ابو داؤد)

اقوال زریں

جب انسان کی روش اللہ کی مرضی کے مطابق ہوتی ہے تو وہ دشمنوں کو بھی اس کے دوست بنا دیتا ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

جمعرات 24 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments