Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 25 April 2014

جمعہ 25 اپریل 2014 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

آپ کہئے کہ یہ بتلاؤ اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آپڑے خواہ اچانک یا اعلانیہ تو کیا بجز ظالم لوگوں کے اور کوئی بھی ہلاک کیا جائے گا۔اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور ڈرائیں‘ پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کر لے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہونگے۔(الانعام۔آیت47-48)

حدیث نبویﷺ

حضرت ابو ہریرہ(رضی اللہ تعلیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا۔ ”اگر مجھے امت کی تکلیف اور مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو حکم دیتا کہ عشاء کی نماز تہائی رات یا آدھی رات تک موخر کر کے ہی پڑھا کریں۔“(احمد)

اقوال زریں

جو شخص اپنے گناہوں کو چھپاتا ہے کامیاب نہ ہوگا مگر جو گناہ کا اقرار کرتاہے اور اسے چھوڑ دیتا ہے ، اس پر رحمت ہوگی۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

جمعہ 25 اپریل 2014

Your Thoughts and Comments