عمران خان کی بیٹی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

بدھ 22 فروری 2017 13:37

عمران خان کی بیٹی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) بولی وڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کا کیرئیر ان دنوں کچھ اچھا نہیں چل رہا،ان کی آخری فلم’گوری تیرے پیار میں’2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی تھی۔

(جاری ہے)

اس فلم کے بعد عمران مزید کسی فلم میں نظر نہیں آئے،لیکن حال ہی میں وہ ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کامرکز بن گئے ہیں اور اس کی وجہ ہے ان کی بیٹی اِمارا کی خوبصورت تصاویر۔

عمران کی اہلیہ اوانتیکا خان نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں،تصاویر میں امارا اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں،اوانتیکا نے تصویر کے ساتھ پیغام درج کیا ہے’3 چھوٹی لڑکیاں،کتنی خوبصورت تصویر ہے’۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:37:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :