شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 23 نومبر 2014 11:21

شاہ رخ خان سوشل میڈیا کنگ بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) کنگ خان نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کو پیچھے چھوڑ دیا، مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مقبولیت میں عامر خان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، اداکار کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے، بالی ووڈ کے کنگ خان اب سوشل میڈیا پر بھی کنگ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر شاہ رخ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی ووڈ اداکار تھے، جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز ہیں، اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پریانکا چوپڑا کے 77 لاکھ ٹوئٹر مداح ہیں۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 11:21:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :