اداکار شان نے محبت وطن شہری کا ایک اور ثبوت دیدیا

بھارت میں لولی ووڈ انڈسٹری کیلئے وزیراعظم کو درخواست کر ڈالی اگر آپ پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھانے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں تو ایسی کمیٹی بھی بنائیں جو پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھانے کیلئے کام کرے ، شان

بدھ 18 جنوری 2017 16:49

اداکار شان نے محبت وطن شہری کا ایک اور ثبوت دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستانی اداکار شان شاہد صرف ایک باصلاحیت فنکار ہی نہیں بلکہ ایک محب وطن شہری بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے لولی وڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کرڈالی۔

(جاری ہے)

شان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک اسٹیٹس کے ذریعے نواز شریف سے درخواست کی کہ 'سر اگر آپ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تو گزارش ہے کہ ایک ایسی کمیٹی بھی بنائیں جو پاکستانی فلموں کی ہندوستان میں نمائش کی تجاویز دے سکے کیوں کہ ثقافت کی صرف درآمد ہی نہیں برآمد بھی ضروری ہی'۔

خیال رہے کہ ماضی میں ہندوستان میں پاکستانی فلم 'بن روئی' پر ہندو انتہا پسند جماعت ایم این ایس کے اعتراضات کے باعث اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ویسے تو شان کا مشورہ کچھ برا نہیں، اب دیکھنا یہ ہے وزیر اعظم نواز شریف اس پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 16:49:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :