ایسا ڈاکیا تو ڈھونڈے نہ ملے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 اپریل 2015 20:40

ایسا ڈاکیا تو ڈھونڈے نہ ملے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل۔2015ء)ڈاکیے کی نوکری سخت ترین اور بہت بورنگ ہوتی ہے، مگر برسٹل سے تعلق رکھنے رائل میل کے ملازم نے اپنی نوکری میں اس طرح رنگ بھرے ہیں کہ اس کے ساتھی اس پر رشک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکیے نے اپنی وین میں موسیقی کے آلات رکھے ہوئے اور اسے جہاں موقع ملتا ہے وہ ڈانس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس ڈاکیے کے ساتھی نے اس کی تصاویر ویب سائٹ امگر پر ڈالی اور اس کے بارے میں بتایا۔ اس نے کہا کہ اکثر ڈانس میں اس کا ساتھ دینے والوں میں وہ خواتین بھی ہوتی ہیں جن کی ڈاک یہ پہنچانے جاتا ہے۔ اس ڈاکیے کو اب اپنے ڈاکیے ہونے پر فخر ہونے لگ گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu