ہائے رے نیند، کہاں پھنسوایا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 21 مئی 2015 20:31

ہائے رے نیند، کہاں پھنسوایا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مئی۔2015ء)فلوریڈا کے شہرساراسوٹا میں پولیس نے ایک آدمی کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ آدمی گھر میں داخل ہوا اور صوفہ پر سو گیا۔بریڈینٹن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ٹموتھی بونٹراگر کو ہفتے کی صبح گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جب صبح گھر والےجاگے تو بونٹراگر کو گھر کے لیونگ روم میں سوتا پایا گیا۔

(جاری ہے)

گھر کی مالکن نے اس سے پوچھا کہ وہ اس کے گھر میں کیا کر رہا ہے؟ مالکن نے جب پولیس کو کال کرنے کی دھمکی دی تو بونٹراگر نے معافی مانگی اور چلا گیا۔ پولیس والوں نے بتایا کہ گھروالوں کے مطابق بونٹراگرگھر کی غیر مقفل کھڑکی سے گھر میں داخل ہوا۔ بعد میں گھر والوں نے تلاشی لی تو لیونگ روم کی دراز میں رکھی رقم، ڈرائیونگ لائسنس، کریڈٹ کارڈ وغیرہ موجود نہیں تھے۔ بونٹراگرکو کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu