دماغی چوٹ۔ برطانوی خاتون کا لہجہ چینی ہوگیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 جولائی 2015 12:34

دماغی چوٹ۔ برطانوی خاتون   کا لہجہ چینی ہوگیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء)ایک برطانوی عورت جب سو کر جاگی تو اس کا لہجہ چینی ہوگیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی یہ کیفیت اب مستقل رہے گی۔ سارا کولویل کا دھیما ڈیویون لہجہ راتوں رات ہی بدل گیا۔ سارا کا کیس دنیا میں اب تک سامنے آنے والےForeign Accent Syndromeکے 20 کیسوں میں سے ایک ہے۔اگرچہ سارا نے پوری زندگی میں چین نہیں دیکھا مگراس کا لہجہ برطانیہ میں ہی چینی ہو گیا۔

ڈاکٹراب تک دستیاب تمام علاج کر چکے ہیں مگر سارا کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پلے ماؤتھ، ڈیویون سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ سارا کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے میری زندگی درہم برہم ہوگئی، مجھے میرا گھر بھول گیا، پچھلی زندگی بھول گئی، نوکری چھوٹ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مرض میں مریض دوسرے ملک کی باتیں بھی کرتاہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کا پہلا کیس دوسری جنگ عظیم میں سامنے آیا، جب ناروے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہوائی حملے میں بم کا ٹکڑا لگنے کے بعد جرمن لہجے میں بات کرنے لگی، جس کےنتیجے میں وہاں کےلوگوں نے 1941 میں اُس عورت کا بائیکاٹ کر دیا۔ سارا کا علاج کرنے والوں نے ہر طرح کا علاج کیا مگر اس کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا۔سارا کا کہنا ہے کہ جب وہ بات کرتی ہے تو لوگ اس کی بات سمجھ نہیں سکتے، جس سے اسے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

سارا کا کہنا ہے کہ پہلے میں اچھی طرح پلے ماؤتھ والوں کے لہجے میں ہی بات کرتی تھی، دس سال سر کے شدید درد میں مبتلا رہنے کے بعد 5 سال پہلے وہ رات آئی جس میں کسی دماغی جھٹکے کی سی علامت کے بعد صبح اس کا لہجہ ہی بدل گیا۔ سارا کی دو سوتیلی بیٹیاں ہیں۔اس کے شوہر کی دماغی حالت بھی کچھ بہترنہیں، اسی وجہ سے اس کے شوہر نے بھی نوکری چھوڑ دی۔ اب وہ حکومت سے ملنے والے وظیفہ پر گذاارا کر رہے ہیں۔ 2013 میں بی بی سی نے سارا پر ایک ڈاکیومنٹری بھی چلائی، جس کا نام تھی “عورت، جو جاگی تو چینی تھی”

Browse Latest Weird News in Urdu