سوئٹزرلینڈ میں گائیوں نے بچھڑوں کو بچانے کے لئے خاتون کو مار ڈالا

پیر 3 اگست 2015 16:41

سوئٹزرلینڈ میں گائیوں نے بچھڑوں کو بچانے کے لئے خاتون کو مار ڈالا

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سوئٹزرلینڈ میں باڑے کی گائیوں نے اپنے بچھڑوں کو بچانے کے لئے خاتون سیاح کو کْھروں تلے روند کر مار ڈالا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں ’لاکس‘ کے سیاحتی مقام کے قریب ایک مقامی کسان نے اپنی بہت سی گائیوں کو چرنے کے لیے کھلا چھوڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک 77 سالہ خاتون سیاح نے اپنے ہوٹل تک جلدی پہنچنے کے لئے ریوڑ کے درمیان سے گزرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود گائیں اور بچھڑے بدک گئے، انہوں نے اس بزرگ خاتون کو اپنے کْھروں تلے کچل ڈالا۔

متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی لیکن جب تک امدادی کارکن وہاں پہنچے تو اس وقت تک بہت دیر ہوگئی تھی اور خاتون کا انتقال ہوچکا تھا۔سوئس پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ گائیں بظاہر خوف زدہ ہو کر اپنے بچھڑوں کو بچانے کی کوشش کررہی تھیں اور اسی دوران انہوں نے اس خاتون کو اپنے کْھروں تلے کچل ڈالا۔

Browse Latest Weird News in Urdu