ای بے ڈاٹ کام پر انسانی باقیات کی فروخت کا مکروہ دھندہ زوروں پر
فہد شبیر منگل 1 ستمبر 2015 19:55
واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1ستمبر۔2015ء)ای بے ڈاٹ کام پر جہاں اور بہت سی چیزیں بذریعہ نیلامی فروخت کی جاتی ہیں، وہاں انسانی با قیات بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کرنے پر ای بے کی انتظامیہ نے ایسے بہت سے صارفین کو بلاک کر دیا ہے جو اس طرح کی چیزیں فروخت کر رہے تھے۔ ای بے کے قواعد وضوابط ویب سائٹ پر انسانی باقیات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے اس کے باوجود ویب سائٹ پر کھلے عام انسانی ڈھانچے، کھوپڑیاں، ہڈیاں اور دیگر اعضا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہو رہے تھے۔
ایک شقی القلب اشخص نے تو ڈزنی کی ڈی وی ڈیز، جم کے سامان اور کپڑوں کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچے کا ڈھانچہ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ویب سائٹ پر ایسی 40 چیزیں پائی گئیں جنہیں اصل انسانی اعضا کہہ کر فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ چیزٰیں تحقیق کرنے والوں کے لیے فروخت کر رہے ہیں۔ انسانی جسم کی باقیات کی قیمت 600 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور 6000 ڈالرسے بھی زیادہ تک جاتی ہے۔
ای بے نے اپنے قواعد و ضوابط میں صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ آپ یہاں انسانوں، انسانی جسم اور انسانی اعضاء فروخت نہیں کر سکتے، مگر پھر ای بے نے چھوٹ دی ہے کہ طبی تحقیق کے مقاصد کے لیے انسانی بال، کھوپڑی اور ڈھانچہ بیچا جا سکتا ہے پھر آگے جا کر ای بے والے کہتے ہیں کہ انسانی ہڈیاں طبی تحقیق کے لیے بھی فروخت نہیں کی جا سکتی۔اس سے لگتا ہے کہ انسانی اعضا کی فروخت کے حوالے سے ای بے کے پالیسی ساز خود تذبذب کا شکار ہیں۔ ان مکروہ کام کو کرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا، بھارت اور چین سے ہے۔ انسانی اعضا بیچنے والے برطانیہ میں بھی اشیاء کی ترسیل کا وعدہ کرتےہیں۔رابطہ کرنے پر ای بے کے حکام نے کہا کہ وہ اس طرح کی تمام اشیاء بیچنے والوں کو بلاک کر دیں گے۔ 2006 میں امریکا میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو بھی پکڑا تھا جو نیلامی کی ویب سائٹ پر مومیایا ہوا بچہ فروخت کرنا چاہتی تھی۔45 سالہ خاتون نے بتایا تھا کہ یہ بچہ اسے ایک عمارت کے ملبے سے ملا ہے۔شیطان بچہ نام کے صارف نے اس بچے کو خریدنے کے لیے 270 ڈالر کی پیش کش کی تھی۔Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-