زمین سے آنے والی آوازوں کا معمہ حل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 مئی 2016 18:04

زمین سے آنے والی آوازوں کا معمہ حل ہوگیا

آراراس ، برازیل کے کلچر سنٹر میں کئی دن تک بلی کے بچوں کے بولنے کی آوزیں آتی رہیں۔ایسا لگتا تھا کہ یہ آوازیں زمین کے نیچے سے آ رہی ہوں مگر حکام نے اس معاملے میں ذرا بھی دلچسپی نہ لی۔
حکام سے مایوس ہوکر مقامی رہائشیوں نے آوازوں کو نظر انداز کرنے کی بجائے زمین کھودنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مقامی رہائشیوں نے زمین کھودی تو اس میں سے بلی کے بچے نکل کر باہر آ گئے ، جسے دیکھ کر لوگوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
بلی کے بچوں کو بچانے کی خبر جیسے ہی عام ہوئی پالتو جانوروں کی خوراک بنانے والی کمپنیوں نےان کے لیے گفٹ میں اپنی پراڈکٹس کے ڈبے بھجوانے شروع کر دئیے۔بلی کے وہ بچے ابھی جانوروں کے ایک ڈاکٹر کے پاس ہے، جنہیں بعد میں کسی کو بھی بطور پالتو جانور دے دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu