دنیا کا سب سے بہترین یوٹرن ماسٹر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 جولائی 2016 05:51

دنیا کا سب سے بہترین یوٹرن ماسٹر

اگر آپ کو اپنی ڈرائیونگ کی مہارت پر غرور ہے تو ایک دفعہ اس بس ڈرائیور کو بھی دیکھ لیں۔ چین کے صوبہ ہیبی کے ژنگٹائی سٹی کے ایک بس ڈرائیور نے ایک تنگ سٹرک سے اس طرح یوٹرن لیا کہ دیکھنے والے اور انٹرنیٹ صارفین عش عش کر اٹھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سٹرک کی چورائی تقریباً اتنی ہی ہے جتنی اس بس کی لمبائی۔

(جاری ہے)


ژنگٹائی شہر شمالی چین کے اُن شہروںمیں سے ایک ہے جہاں بارشوں اور سیلاب نے کافی تباہی مچائی ہے۔

شہر میں چلنے والی بس نمبر 6 کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ اس کے راستے میں موجود ٹنل بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہے تو اس نے بس کے لحاظ سے انتہائی تنگ سڑک سے گاڑی موڑنے کافیصلہ کیا۔ ڈرائیور نے انتہائی کامیابی سے اور بغیر مسافروں کو کوئی نقصان پہنچائے کامیاب یوٹرن لے کر دیگر ڈرائیوروں اور دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu