میچ کے دوران سونے والے شخص کے سر پر شائقین کرکٹ کے کوڑا کباڑ جمع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جولائی 2016 20:39

میچ کے دوران سونے والے شخص کے سر پر شائقین کرکٹ کے کوڑا کباڑ جمع کر دیا

سٹرٹفورڈ، انگلینڈ میں ہونے والے میچ کےدوران ایک سوتے ہوئے شخص کے سر پر ایک شخص نے استعمال شدہ پلاسٹک کپ رکھ دیا، جس کے بعد دوسرے شخص نے پلاسٹک کپ کے اوپر پیپر ٹرے رکھی دی۔کچھ دیر بعد ایک اور شخص آیا اور اس نے ٹرے کے اوپر چھکے کے سائن والا پیپر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد ایک شخص آیا تو اس نے سب سے اوپر ایک لال رنگ کی ٹوپی رکھنے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں سب چیزیں نیچے گر گئیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سب چیزیں نیچے گرنے کے بعد وہ شخص بدستور سوتا رہا، جس پر دیکھنے والے اور میچ کے کمنٹیٹر بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu