کتے نے جان دے دی مگر 8 ماہ کی بچی کو آگ سے بچالیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اگست 2016 03:54

کتے نے جان دے دی مگر 8 ماہ کی بچی کو آگ سے بچالیا

ایریکا پورومسکی بالٹیمور میں اپنے کتے پولو اور 8ماہ کی بچی ویویانا کے ساتھ رہتی تھی۔ایریکا کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تو پولو نے ویویانا کوخود سے ڈھانپ کر اس کی حفاظت کی تاہم وہ خود نہیں بچ سکا۔
ایریکا کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر اپنی کار کے پاس ہی گئی تھی کہ اپنے گھر میں آگ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی۔پولو اور ویویانا اندر ہی تھے۔

ایریکا نےا ندر جانے کی کوشش کی مگر شدید دھویں اور دروازہ بند ہونے کے باعث اندر نہ جا سکی۔ گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ایریکا ہاتھ اور چہرہ بھی جل گیا ۔ ایریکا کے ہمسایے بھی آکر دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے لگے مگر کوئی کامیاب نہیں ہوا۔ فائر فائٹرز راستے میں تھے مگر ایریکا اور دیگر لوگوں کے پاس انتظار کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

فائرفائٹر آئے اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ پولو نے ویویانا کو اپنے جسم سے ڈھانپاہوا ہے۔ 8 ماہ کی ویویانا کو بچاتے ہوئے اس کا جسم جل چکا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ایریکا کا کہنا ہے کہ پولو اگر چاہتا تو آرام سے آگ سے بچ کر باہر آ سکتا تھا مگر اس نے ویویانا کے ساتھ ہی رہ کر اس کی حفاظت کی۔اریکا کا کہنا ہے پولو ویویانا سے بھی پہلےا س کا بے بی تھا۔ وہ اس کے بچے کی طرح تھا۔ایریکا کا کہنا تھا کہ پولو ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا تھا، اس کے ساتھ بہت بہترین ٹائم گزرا۔

Browse Latest Weird News in Urdu