آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کا علاج ممکن ہی نہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 ستمبر 2016 20:32

آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کا علاج ممکن ہی نہیں

چین سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی آنکھیں ہی نہیں ہیں۔ یہ بچہ 20ستمبر کو پیدا ہوا تھا اور پیدائش کے وقت اس کی آنکھوں کے ٹشوز نہیں تھے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ بچہ Anophthalmia نامی بیماری کا شکار ہے ، جو لاکھوں بچوں میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


چین کے صوبے گوانگزہو سے تعلق رکھنے والی مسز پیہوا اپنے بچے کا علاج کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اس کا خیال ہے کہ کسی فلاحی تنظیم کے تعاون سے اس کے بچے کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے۔
Anophthalmia نامی بیماری میں بچے ایک یا دونوں آنکھوں کے بغیر پیدا ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کو مصنوعی آنکھیں لگائی جائیں گی تاکہ بچے کی پلکوں کی نشوونما بھی متاثر نہ ہوں اور اس کی شکل بھی عجیب وغریب نہ لگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu