112سالہ نیپالی عورت 95سالوں سے ہرروز 30 سگریٹ پیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 دسمبر 2016 23:54

112سالہ نیپالی عورت 95سالوں سے ہرروز 30 سگریٹ پیتی ہے

نواکوٹ، نیپال۔ایک نیپالی عورت ، جسے نیپال کی عمررسیدہ ترین عورت بھی کہاجاتا ہے، کی شناختی کارڈ کے مطابق عمر 112سال ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ 95سالوں سے روز کے 30 سگریٹ پتی ہے۔

(جاری ہے)


مقامی افراد کا خیال ہ کہ باتولی لامیچین کی عمر 112 سالوں سے زیادہ 114سال ہو سکتی ہے۔باتولی کا کہنا ہے کہ اس کی لمبی عمر اب تک کام کرنے کی وجہ سے ہے۔ باتولی کے مطابق جدید زمانے کےپریشان اور کام نہ کرنےو الے لوگ جلدی مرجاتے ہیں۔
باتولی نے اپنی تمباکو نوشی کی عادت کے بارے میں بتایا کہ وہ 95سالوں سے تمباکو نوشی کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu