ہاتھوں سے معذور لڑکی نے کمال کردیا۔ پاؤں کی مدد سے زیادہ موم بتیاں جلانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 00:16

ہاتھوں سے معذور لڑکی نے کمال کردیا۔ پاؤں کی مدد سے زیادہ موم بتیاں جلانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ایک میکسیکن عورت نے اٹالین گیم شو میں اپنے پاؤں سے زیادہ موم بتیاں جلانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
ایڈرینا ایرین ماکیاس ہرنانڈیز نے اپنےپاؤں کی مدد سے ایک منٹ میں 11 موم بتیاں جلا کر زیادہ سے زیادہ موم بتیاں جلانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکی آشریتا فرمین کے پاس تھا، جس نے ایک منٹ میں 7 موم بتیاں جلائی تھیں۔ فرمین کے پاس اور بھی بہت سے ورلڈ ریکارڈ ہیں۔
مس ہرنانڈیز بغیر پاؤں کے پیدا ہوئی تھی۔ وہ قانون میں گریجویشن کر چکی ہے اور کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہے۔ وہ پوری دنیا میں سفر کر کے معذوری سے متعلق لیکچر بھی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu