Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 May 2019

ہفتہ 18 مئی 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں۔(سورة الشورى۔آیت نمبر37 )

حدیث نبویﷺ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (بلا سحر و افطار) پے در پے روزے نہ رکھا کرو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ مجھے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کھلایا اور پلایا جاتا ہے یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ) میں اس طرح رات گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا رہتا ہے۔

اقوال زریں

ہم اپنی مشکلات کو اس سوچ کیساتھ کبھی ختم نہیں کر سکتے جس سوچ کی وجہ سے ان مشکلات نے جنم لیا۔(آئین سٹائن)

ہفتہ 18 مئی 2019

Your Thoughts and Comments