Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 23 September 2019

پیر 23 ستمبر 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)۔(سورة الزخرف۔آیت نمبر۔ 40)

حدیث نبویﷺ

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا“۔

اقوال زریں

اگر آنکھیں روشن ہوں تو ہر روز روزِ محشر ہے۔(حضرت عثمان غنیؓ )

پیر 23 ستمبر 2019

Your Thoughts and Comments