Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 5 June 2020

جمعہ 5 جون 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔(سورة الحجرات۔آیت نمبر2)

حدیث نبویﷺ

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اپنے ساتھ سے کہے ”چپ رہے“ جمعہ کے دن اور امام خطبہ پڑھتا ہے تو تو نے لغو بات کی۔“ ابوالزناد نے کہا: «لَغِيتَ» سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بولی ہے اور یہ لفظ اصل میں «لَغَوْتَ» ہے۔(صحیح مسلم۔ باب نمبر7۔ حدیث نمبر1968)

اقوال زریں

جو شخص کہ تجھ کو تمہاری عیبوں سے مطلع کرے اس سے بہتر ہے کہ جو جھوٹی تعریف سے تجھ کو مغرور بنائے۔ (فیثا غورث)

جمعہ 5 جون 2020

Your Thoughts and Comments