Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 17 April 2018

منگل 17 اپریل 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں مسخ کر دیتے پھر نہ وہ چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے۔اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے ہیں کیا پھر بھی وہ نہیں سمجھتے۔نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے لائق ہے وہ تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے۔سورة یٰسین(آیت67تا69)

حدیث نبویﷺ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا عورت بغیر محرم کے ہرگز سفر نہ کرے چاہے وہ حج ہی کا سفر کیوں نہ ہو۔(بخاری شریف۔ مسلم)

اقوال زریں

ایک ظالم حکمران لوگوں کی نگاہ میں شیروں سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے۔(کنفوشش)

منگل 17 اپریل 2018

Your Thoughts and Comments