Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 10 May 2018

جمعرات 10 مئی 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اس (ابراہیم ) نے کہا میں تو ہجرت کرکے اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں۔ وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔ اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما۔ تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی۔ پھر جب وہ (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم ) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ (جاری)۔سورةالصّفٰت(آیت99 تا 102)

حدیث نبویﷺ

نبی ﷺ نے فرمایا جس شخص کے پاس ایسی سواری ہو جو آرام سے منزل تک پہنچا دے تو اس کو چاہیے کہ روزہ رکھے جہاں بھی رمضان آجائے۔(ابوداوٴد)

اقوال زریں

کسی کے غصے میں کہی ہوئی کلام کو کبھی مت بھولو۔(جرسی بیکن)

جمعرات 10 مئی 2018

Your Thoughts and Comments