Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 December 2018

منگل 18 دسمبر 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے(سورة غافر۔آیت نمبر78)

حدیث نبویﷺ

حدود اللہ کے سوادس دروں سے زیادہ سزانہیں ۔(بخاری شریف)

اقوال زریں

ستاروں کا چمکنا آفتاب کا غروب ہونا میرے لئے حیات لیست کے نشیب و فراز کی ترجمانی کرتا ہے ۔

منگل 18 دسمبر 2018

Your Thoughts and Comments