Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 12 January 2019

ہفتہ 12 جنوری 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں۔(سورة فصلت۔آیت نمبر12 )

حدیث نبویﷺ

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا سب سے عمدہ کھانا وہ ہے جو اس کی اپنی کمائی کا ہو، اور اس کی اولاد بھی اس کی کمائی ہے“

اقوال زریں

بشاش انسان تمام دن کام کرسکتا ہے اور تکان محسوس نہیں کرتا ۔ لیکن پر مژدہ انسان ذرا ساکام کر کے اکتا جاتا ہے ۔

ہفتہ 12 جنوری 2019

Your Thoughts and Comments